Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 11:51am

’بلوچستان کے سپوت مادروطن کی آبیاری اپنے خون سے کریں گے‘

شہداء فورم بلوچستان کے چیئرمین نوابزادہ جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ پاک وطن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، بلوچستان کے سپوت مادروطن کی آبیاری اپنے خون سے کریں گے، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر شہداء فورم کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ پاکستان شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، آزادی کی خوشیاں مناتے وقت ان لوگوں کو یاد رکھنا ہوگا، جن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے تب تک لڑیں گے جب تک ضرورت ہے، آرمیچیف

بھارت کے علاوہ 15 اگست کو کونسے ممالک یوم آزادی مناتےہیں

بہار اور پٹنہ میں کنوؤں سے سات سات لاشیں نکلیں، تقسیم ہند کے عینیشاہد بزرگ کی داستان

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کہ اہل خانہ کی کفالت اور دیکھ بھال کے لئے فنڈ قائم کر دیا گیا ہے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ حصہ ڈال رہے ہیں۔

تقریب میں مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب سے شہداء کے لیے ایک کروڑ روپے کے عطیات کا اعلان بھی کیا گیا۔

Read Comments