وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک آزادی کے دنوں کی مشکلات مختلف صورتوں میں 76 سال سےہمارا پیچھا کررہی ہیں۔
ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ تصور سے لیکر قیام تک پاکستان کی کہانی جہد مسلسل سے بھری ہے، تحریک آزادی کے دنوں کی مشکلات مختلف صورتوں میں 76 سال سے ہمارا پیچھا کر رہی ہیں مگر کتنی بھی بڑی مشکلات ہوں، پاکستان نے ہمیشہ ان پر قابو پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر بانی پاکستان قائد اعظم اور تحریک آزادی کے ہزاروں گمنام ہیروز کو خرج عقیدت پیش کرتا ہوں، ملک کی کہانی میں قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیت کا بڑا کردار ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی اپنی اصل منزل کو حاصل کرنا ہے، آج کے دن ہم اپنے اتحاد اور بھائی چارے کی تجدید کریں جب کہ اسی اتحاد اور یکجہتی سے ملک کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جس قوم کا اتحاد جاگ جائے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، ہمیں قائد کے فرمان، کام کام اور بس کام، کو اپنی زندگی کا اصول بنانا ہے، رہبری کےاسی اصول سے ہم پاکستان کی تعمیر نو کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کا 76واں جشن آزادی آج منایا جا رہا ہے، توپوں کی سلامی سے دنکا آغاز
16 ماہ انگاروں کا سفر تھا، سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، شہبازشریف
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی سپاہی بندوق نہسنبھال سکا
یعم آزادی کے موقع پر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان ترقیوں کی نئی منزلیں طے کرے گا، وقت آگیا ہے کہ اب ہم باتوں کو چھوڑ کر عمل کی طرف بڑھیں اور خود کو ان لوگوں میں شامل کرلیں جنہوں نے پاکستان کی کہانی مکمل کی۔