Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 11:11am

اسکردو انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز لینڈ کر گئی

یوم آزادی کے موقع پر پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے 80 مسافروں کو لے کر اسکردو ہوائی اڈے پر لینڈ ہوگئی ہے۔

پہلی بار بین الاقوامی پرواز اسکردو ہوائی اڈے پر لینڈ کر گئی، ان پروازوں کے آغاز سے قومی ایئر لائن نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

ان پروازوں کے اجراء سے اسکردو پوری دنیا میں متعارف ہوگا، بین الاقوامی پرواز پر سیاح گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے۔

اسکردو ایئر پورٹ پر پرواز لینڈ کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے مسافروں کا خیر مقدم کیا گیا اور انہیں تحائف بھی دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کافیصلہ

جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والا مسافر آف لوڈ، 20 لاکھ روپے آئن لائنادا کیے

نواب شاہ ائیرپورٹ کا کراچی ائیر پورٹ کیلئے متبادل کا درجہختم

مسافروں کا کہنا تھا کہ یہ پرواز شاندار تھی، ان پروازوں کے اجراء سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

Read Comments