یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان ملٹری اکیڈیمی کا کول میں آزادی پریڈ ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے تب تک لڑیں گے جب تک ضرورت ہے۔
خطاب کے دوران آرمی چیف نے بھارت کو پاکستان کیخلاف عزائم سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افغان بھائیوں سے کہتے کہیں کہ اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیادپروجودمیں آیا، آج کا دن مادرِ وطن کیلیے ہم اندرونی اوربیرونی دشمنوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت عرصے سے اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے لڑائی کی ہے اور ہم مستقبل میں بھی ان سے اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک ضرورت ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال اورمستحکم بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اورقوم ایک تھے اورایک رہیں گے، پاکستانی قوم میں آگے بڑھنے کی بھرپورصلاحیت ہے،ہماری ترقی ہمارے اسلاف کا خواب تھا، خوف اورمایوسی پھیلانے والے عناصرکبھی کامیاب نہ ہوں گے، پاکستان نے جیسے چیلنجزکا مقابلہ کیا کسی نے نہیں کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ملکی ترقی،علاقائی سالمیت کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے، فوج اورقوم میں دراڑیں ڈالنے والوں کی کوششیں کامیاب نہ ہوں گی، فوج اور قوم میں خلا پیدا کر نے کی کوشش مزموم ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، ایک تھے اور ایک رہیں گے۔
بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ کبھی بھی پاکستان کے آئیڈیا کو برداشت نہیں کر پایا اور جو خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، اسے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے ازادی بہت جدوجہد کے بعد حاصل کی اور ہم اسے اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
آرمی چیف نے بھارت کی ہندوتوا سیاست کو خطرہ قرار دیا۔
ایک اور موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، ہم پاکستان کو بہت آگے دیکھ رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، مایوسی نہ پھیلائیں لوگوں کو امید دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں، اچھے کی امید ہے، مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا سے ملاقات ڈی جی آئی ایس پی آر کرتے ہیں۔
پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ ہوئی۔ جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن بھی تقریب میں شریک ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔
آزادی پریڈ کے دوران سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی عوام ایک زندہ دل قوم ہیں جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 76واں یوم آزادی بھرپور جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔
یوم آزادی پر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہارن اور باجوں کے استعمالپر پابندی عائد
راولپنڈی میں ون ویلنگ اور اجتماعات پر پابندی کے حکم نامے میںتبدیلی
شہر اقتدارمیں شہریوں کی بڑی تعداد پارلیمنٹ ہاؤس سمیت مختلف مقامات پر جشن آزادی منانے پہنچ گئی۔
بچے، بزرگ اور خواتین مختلف عمارتوں میں برقی قمقموں کو دیکھ کر لطف اندوزہوئے جبکہ نوجوان ملی نغموں پرروایتی رقص کرتے ہوئے دیکھائی دیے۔
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ سمیت مختلف سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، جس سے شہر دلہن کی طرح خوبصورت منظرپیش کرتا دیکھائی دیا۔
اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھائی دیے اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد سڑکوں پرتعینات دیکھائی دی۔