پی ٹی آئی کی بانی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کرتی ہوں، ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سےاپنی فوج پر فخر ہے۔
تحریک انصاف کے سابق ایم این اے اور بانی رہنما منزہ حسن نے بھی پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
منزہ حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، جو کچھ ہوا غلط تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمیں تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی نیلم حیات کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی پرویزخٹک کی نئی پارٹی میں شمولیت کی تردید
الیکشن 2018 میں شہبازشریف کو ہرانے والے محمد خان لغاری بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے
سابق ایم این اے کا کہنا تھا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقاء ہمارا فرض ہے، کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے افسوسناک ہے، میں خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔