ہر خاتون پر اس کے خاندان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری عائد ہوتی ہےاور خواتین باصلاحیت ہونے کی حیثیت سے اس ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھاتی ہیں۔
دفاتر میں کام کرنے والی خواتین ہوں یا ہاؤس وائف دونوں ہی قابلِ قدر ہیں۔
خواتین دن بھر کے کاموں میں مصروفیت کے باعث وقت کی کمی کے سبب اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیتی ہیں اور کاموں کا انبار انہیں مزید تھکا دیتا ہے۔
ذیل میں خواتین کیلئے چند ٹوٹکے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے خواتین اپنا کافی وقت بچا سکتی ہیں اور پر سکون رہتے ہوئے کام کرسکتی ہیں۔
ایک عام سی سبزی کے ان گِنت فوائد
خواتین کا مضبوط کردار اُجاگر کرتی فلمیں،کتابیں اور پوڈ کاسٹ
کچن میں موجود ایک عام چیز جو آپ کیلئے امرت ثابت ہوسکتی ہے
اگر آپ کے بال آئلی ہیں تو شیمپو سے پہلے کنڈیشنر کا استعمال کریں، پھر اس کے بعد شیمپو سے سر دھوئیں۔
ایک دن چھوڑ کر بالوں کو دھونے سے آپ کے بالوں میں آئل نہیں آئے گا۔
کپڑوں میں اگر تیل کے سخت داغ لگ جائیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ بے بی پاؤڈر کو داغ پرلگادیں۔
اس کے بعد کپڑے کو سرف کے پانی میں بھگودیں، رات بھر بھگونے کے بعد داغ والی جگہ کو نرم برش سے صاف کریں۔
جلے ہوئے پین کو صاف کرنے کے لیے جلے ہوئے پین میں پانی اور بیکنگ سوڈا ڈال کر ابال لیں۔
تھوڑی دیر بعد اس کو دھو لیں، بیکنگ سوڈا گندگی اور چکنائی کو پانی میں آسانی سے ڈیزالو کرنے کا سبب بنتا ہے۔
اس کی وجہ سے پین صفائی سے دھل جاتا ہے۔
اگر آپ کے پاس جیولری کو رکھنے کی جگہ موجود نہیں تو آپ اپنی جیولری کو ایک عام آئس کیوب ٹرے میں سیٹ کرلیں۔
ٹائٹ جار کو میز پر بار بار مارنے کے بجائے اسے چھری کی مدد سے کھولیں۔
اس کیلئے چھری کو ڈھکن میں ڈال کر اسے اوپرکی طرف دھکیل کر جار کو آسانی سے کھول سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کام جار کو میز پر رکھ کرکریں۔