بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔
بھارتی اسپورٹس چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے پاکستانی کپتان بابر اعظم سے اپنے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔
ویرات کوہلی نے کس کھلاڑی کو موجودہ دور کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قراردیا؟
بابر اور کوہلی میں سے کس کی کور ڈرائیو بہتر ہے، شاہد آفریدی نےبتادیا
کوہلی نے بتایا کہ بابر اعظم سے میری پہلی ملاقات 2019 کے ورلڈ کپ کے دوران مانچسٹر میں ہوئی تھی، میچ کے بعد عماد وسیم میرے پاس آئے اور کہا کہ بابر آپ کے ساتھ بات کرنا چاہتا ہے میں اور عماد وسیم ایک دوسرے کو انڈر 19 ورلڈکپ سے جانتے ہیں۔
اپنے انٹرویو میں کوہلی نے مزید بتایا کہ بابر سے ملاقات میں کھیل پر کافی دیرگفتگو ہوئی، ہمیشہ بابر نے میرے لیے عزت اور احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔
سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے، بابر اعظم کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے، بابراعظم تسلسل سے پرفارم کرتے ہیں، ان کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ وایرت کوہلی کا یہ انٹرویو گزشتہ سال کیا گیا تھا جو کہ اب دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔