Aaj Logo

شائع 12 اگست 2023 06:05pm

پنجاب میں دل کے مریضوں کی مشکل 12 روز بعد دور ہو گئی

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تمام آپریشن تھیٹرز کو آخرکار بارہ روز بعد فعال کر دیا گیا۔ نگراں وزیر صحت کہتے ہیں انفیکشن آڈٹ کلیرنس کے بعد تمام آپریشن تھیٹرز کھول دیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تمام آپریشن تھیٹرز مکمل طور پر فعال کردیے۔ جس کے بعد پنجاب میں دل کے مریضوں کی مشکل 12 روز بعد دور ہو گئی۔

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں کہ نو میں سے سات آپریشن تھیٹرز انفیکشن آڈٹ کےلیے عارضی طور پر بند کیے گئے تھے، مگر کلیرنس ملتے ہی فنکشنل کردیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی سی لاہور میں آپریشن تھیٹرز بند، دل کا کوئی بائی پاس آپریشن نہ ہوسکا

پنجاب میں صحت کارڈ پر دل کا علاج اور آپریشن بند

یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے تمام آپریشن تھیٹر انفیکشن فری کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آپریشن تھیٹرز کو بند کیا گیا اور اب انھیں انفیکشن آڈٹ کلیرنس کے بعد کھول دیے گئے۔

Read Comments