Aaj Logo

شائع 12 اگست 2023 01:59pm

رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کے عمل میں آج کوئی سیشن نہیں ہوگا، اسپتال انتظامیہ

لاہور: جنرل اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کی پلاسٹک سرجری کے عمل میں آج کوئی سیشن نہیں ہوگا۔

جنرل اسپتال میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا علاج جاری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز بچی کے زخموں کی اینٹی بائیوٹک ڈریسنگ ہوئی جس دوران بیکٹریل ٹیسٹ کی رپورٹ نارمل رہی۔

اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ہر ڈریسنگ کے 24 سے 48 گھنٹے بعد دوسری ڈریسنگ ہوگی، پہلے روز زخموں کی صفائی کا عمل ہوا جب کہ اتوار یا پیر کو تیسرا سیشن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار رضوانہ کو زہر دیئے جانے کاانکشاف

رضوانہ تشدد کیس: ’بچی ہمارے پاس ملازمہ تھی ہی نہیں، یہ الزامہے‘

نادیہ جمیل نے رضوانہ تک اس کی ’ڈولی‘پہنچادی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخموں کے بھرنے اور جسم سے انفیکشن کے خاتمے تک یہ عمل جاری رہے گا، میو اور جناح اسپتال کی پلاسٹک سرجنز اسپیشلسٹ ٹیم اتوار کو مزید سیشنز سے متعلق بورڈ سے مشاورت کرے گی۔

Read Comments