مظاہرین نے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج کرکے سپر ہائی وے بلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح ایک فیملی سے لوٹ مار ہوئی تھی، ملزمان خاتون سے پرس اور شہری کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سپر ہائی وے بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کو براق پمپ سے مدراس چوک جب کہ سہراب گوٹھ سے شفیق موڑ اور گلشن اقبال بھیجا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کراچی: سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کرانے والا مرکزی ملزمگرفتار
امن وامان کی ذمہ داری پولیس کی ہے تو ناکامی بھی انہی کی ہے، وزیراعلیٰسندھ
کراچی: استاد اسرائیل گروہ کے 3 ملزمان گرفتار، تعلق افغانستان سےہے
اس کے علاوہ پولیس نے مزید بتایا کہ مظاہرین سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں تاکہ سپر ہائی وے پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں کیا جا سکے۔