آنکھیں خواتین کی اصل خوبصورتی ہوتی ہیں اور ان پر کیا گیا خوبصورت آئی میک اپ انہیں مزید جاذب نظر بنا دیتا ہے۔ اگر میک اپ میں کوئی کمی بیشی رہ جائے مگر آئی میک اپ پرفیکٹ ہونہ ہو شکل اچھی نہیں لگتی۔
ہماری آنکھیں ہماری شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہیں۔ یہاں کچھ بہترین آئی شیڈو آئیڈیاز ہیں جو آپ کو کسی بھی موقع کے لیے تیار ہونے میں بھرپور مدد کریں گے۔
گلٹرآئی میک اپ
اس قسم کے آئی میک اپ کو اپلائی کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ کچھ خواتین آئی لڈزپر گلٹر اپلائی کرکے گہرے شیڈز سے آنکھوں کی خوبصورتی ابھارتی ہیں تو کچھ خواتین آنکھ کے کونوں میں چمک سے انہیں خوبصورت شکل دیتی ہیں۔
شِمراسموکی میک اپ
گہرے سیاہ آئی شیڈ کے ساتھ مختلف رنگون کو ملا پر شمراسموکی میک اپ اسٹال سے بھی آنکھ کی خوبصورتی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
**رینبو ڈسکو **
اس آئی شیڈو میں فنکی لک کےلیے ملٹی کلرز کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس میک اپ میں آنکھوں کو نمایاں کرنے کے لیے سفید آئی لائنر زیادہ اچھا رزلٹ دیتا ہے۔
گولڈ اینڈ گلیمر
دلکش گولڈن رنگ سے سجی آنکھیں ہر پارٹی میک اپ میں اچھی لگتیں ہیں۔ لیکن اس میک اپ کو کرنے کے لئے مہارت ضروری ہے۔
گلٹرلائنر میک اپ
گلٹر کو صرف آنکھوں کے کونوں پر اپلائی کرکے بھی میک اپ کو نیا اندا دیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
گرمیوں میں میک اپ کیسا ہونا چاہیے؟
کیا آپ بھی میک اپ صاف کرتے وقت یہ غلطیاں کرتی ہیں؟
دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کیلئے 5 اہم میک اپ ٹپس
میک اپ آرٹس کی طرح چمکدار آئی شیڈو لگانا تھوڑا مشکل کام ہے۔ تاہم ، تھوڑی سی مشق کے ساتھ گلٹرز لگائیں تو میک اپ کو نیا انداز دیا جاسکتا ہے۔