پنجاب کے شہر جہلم میں با اثرافراد نے شہری کو تشدد کے بعد اغوا کرلیا ہے۔
متاثرہ شہری کی شناخت خاور نامی کے نام سے ہوئی ہے جسے ملزمان گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا ہے مذکورہ واقعہ لین دین کے معاملے پر پیش آیا۔
ملزمان نے نقدی، شناختی کارڈ اور دیگرسامان چھین لیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔
خاور نے کہا کہ ملزمان کشمیر پلازہ جی ٹی روڈ پر پھینک کر فرارہوگئے۔