عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 4 ڈالر اور پاکستانی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1918 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 672 روپے ہوگئی۔