لاہور میں ایڈیشنل آئی جی راجہ رفعت بابو صابو ناکے سے اپنی پرائیویٹ گاڑی میں گز رہے تھے، پولیس اہلکار نے ٹارچ دکھا کر گاڑی روکی تو راجہ رفعت غصے میں آگئے۔
لاہور بابو صابو ناکہ پر اعلیٰ پولیس افسر کی گاڑی پر ٹارچ مار کر روکنا اہلکاروں کو مہنگا پڑگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پرائیوٹ کار میں بابو صابو ناکے سے گزرے تو اہلکار آفتاب نے ٹارچ دکھا کر گاڑی روکی، جس پر ایڈیشنل آئی جی نے ڈی ایس پی دانش رانجھا کو موقع پر طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
لاہور: پولیس حراست سے فرار ملزم نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی
لاہور: پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،اسلحے کی کھیپ پکڑلی
سی ٹی ڈی کی کارروائی، راولپنڈی میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد گرفتار
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی نے ناکے پر تعینات اہلکاروں کو دفتر میں طلب کرکے سرزنش بھی کی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بابو صابو ناکے پر نائٹ شفٹ پر تعینات اہلکاروں کو معطل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ کسی بھی گاڑی کو ٹارچ مار کر روکنے سے بھی منع کر دیا گیا۔