کنڑ پساکھی گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے باعث بند رہے گی، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 12 سے 27 اگست تک گیس کی قلت ہوگی۔
ایس ایس جی سی کو 20 اگست تک 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔
21 سے 27 اگست تک شارٹ فال 50 ایم ایم سی ایف ڈی رہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظور دے دی
گیس چوروں کوضمانت نہیں مل سکتی ، سپریم کورٹ
ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے علاقے متاثر ہوں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے واضح کیا کہ کے الیکٹرک کو گیس فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
کے الیکٹرک کو معاہدے کے مطابق پچہتر ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی فراہم کی جارہی ہے۔