Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 08:33am

جنسی ہراسانی کا معاملہ:صرحا اصغر میڈیا پر شدید برہم

Welcome

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے نجی معلومات جاری کرنے پر میڈیا پلیٹ فارمزکو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں یہ خبر وائرل ہے کہ پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صرحا اصغرنے انسٹاگرام سٹوری پرمیڈیا پلیٹ فارمز کو ان کی نجی معلومات عام کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

قانونی دھمکیاں یا کچھ اور؟ تابش ہاشمی کا شو احمد بٹ کو مل گیا

علی سیٹھی کی اپنے دوست سے شادی کی خبریں، ’دونوں میں سے جہیز کون دے گا‘

مذہب کی تبدیلی، اداکار حسن احمد اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اداکارہ نے کہا کہ میڈیا کے تمام لوگ مجھے میسج کرنا بند کردیں، انہیں مجھے اور میرے شوہر کو اپنے شوزکی ریٹنگز کے لیے انٹرویوز کے لیے بار بار بلانے پر شرم آنی چاہیئے۔

وائرل ہونے والی خبر کے مطابق عاصم نامی شخص نے صرحا اصغرکا گھر تک پیچھا کیا اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس کے بعد ان کے شوہر عمر لالہ اور اداکارہ نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

واضح رہے کہ صرحا اصغر کی عدم دلچسپی کے باعث ملزم کو رہا کر دیا گیا ہے۔

Read Comments