کراچی کےعلاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیوٹاؤن سے اغواء ہونے والا 12 سالہ بچہ بازیاب کروالیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نیوٹاؤن کی حدود سے 12سالہ انسب کو الہلال سوسائٹی سے اغواء کیا گیا تھا، جو باغ ملیر بلاک اے کے ایک مکان میں قید تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی کے 100 سے زائد تھانوں میں اصلاحات کا فیصلہ
پولیس نے بتایا کہ رات کے آخری پہر بچہ رونے لگا، تو معاملہ مشکوک دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو فون کیا۔ الفلاح تھانے کی نفری فوری طور پر ٹیم کے ساتھ پہنچی اور دروازے پر لگا تالا توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی، تو بچے کے منہ پر رومال باندھا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے پر کراچی پولیس نے پہلا مقدمہ درج کرلیا
پولیس کا کہنا ہے کہ بازیابی کے وقت بچہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا جس کے بعد متاثرہ بچے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس وقت بچہ اپنے والدین کے ساتھ نجی اسپتال میں ہے۔
مزید پڑھیں: پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر کا گھر لوٹ لیا
مزید بتایا کہ اغواء میں ملوث عناصر کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور پولیس نے بچے کی بازیابی کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔