Aaj Logo

شائع 11 اگست 2023 12:53pm

کھانے میں نمک تیز ہوجائے تو کیسے کم کریں

کھانے میں نمک کا اپنا الگ ہی مقام ہے ڈش میں چاہے کتنے کی مصالوں کی کمی بیشی ہو لیکن اگر نمک نہ ہو تو سارا مزہ خراب ہوجاتا ہے۔

لیکن کمی اچھی نہ زیادتی کے مصداق اکثر خواتین سے جلد بازی میں اگر نمک تیز ہوجائے تواکثرکھانا رکھا ہی رہ جاتا ہے۔

کھانے میں کم نمک کو بڑھانا آسان ہے، لیکن تیز نمک کو کیسے کم کیا جائے، اس کے لئے کچھ ٹوٹکے حاضر ہیں۔

ان کے استعمال سے کھانے کی لذت بھی برقرار رہے گی اور صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کو بھی روکا جاسکے گا۔

** آلو**

ایک عدد کچے آلو کے دو ٹکڑے کرکے جس کھانے میں نمک زیادہ ہوگیا ہو اس میں ڈالیں اور دس منٹ بعد نکال لیں۔

ابلا آلو بھی ڈالا جاسکتا ہے جسے نکالنا چاہییں تو نکال لیں، ورنہ سالن میں ہی رہنے دیں۔

** فریش کریم**

کریم کے استعمال سے کھانے کے ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے اور نمک بھی کم ہو جاتا ہے، تھوڑی سی مقدار میں کریم کو سالن یا جو بھی غذا متوازن کرنا چاہتے ہیں اُس میں شامل کرلیں۔ اس سے کھانے میں نمک کی مقدارکم لگے گی۔

آٹے کا پیڑا

یہ سب سے قدیم اور آزمودہ طریقہ ہے ۔ سالن میں نمک زیادہ ہوگیا ہے تو آٹے کا چھوٹا سا پیڑا بناکر اس میں ڈالیں اور 15 منٹ بعد نکال لیں، کھانے میں نمک کی زیادتی آٹے کا پیڑا جذب کرلے گا۔

مزید پڑھیں

نظروں سے کھانے کا ذائقہ تبدیل کرنے والی نفسیاتی تکنیک

’کوئٹہ کے لذیذ پکوان لوگ دور دراز سے کھانے کیوں آتے ہیں‘

آئینے کے سامنے بیٹھ کر کھانے سے ذائقہ واضح طور پر بہتر ہوجاتا ہے: تحقیق

پانی اور دودھ

اس کے علاوہ کھانے میں پانی کو شامل کرکے بھی نمک کی زیادتی کو کم کیا جاسکتا ہے جب کہ دودھ اور بالائی بھی کھانے میں شامل ہوکر نمک کی زیادتی کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کھانے میں دودھ شامل کرنے سے غذا کی لذت بھی بڑھ جاتی ہے۔

دہی اور پیاز

شوربے والے سالن ہے یا کوئی خشک پکوان ہے جیسے گوشت، کڑاہی یا مِکس سبزی وغیرہ تو اس میں دہی کے ساتھ براؤن پیاز پیس کر شامل کرنے سے نمک کی اضافی مقدار کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Read Comments