چین میں آٸندہ ماہ شروع ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان کے 305 رکنی دستے کی منظوری دے دی۔
19ویں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی دستے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈاٸریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ، پی او اے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف تجاویز کا جاٸزہ لینے کے بعد ایشین گیمز میں پاکستان کے 305 رکنی دستے کی شرکت کی منظوری دی گٸی۔
ایشین گیمز ہاکی شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کبہوگا
ایتھلیٹکس فیڈریشن کو پاکستان اسپورٹس گورننگ بورڈ سے نکالدیا
حکومت کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑافیصلہ
ایشین گیمز کے مختلف کھیلوں میں 157 مینز اور 59 ویمنز ایتھلیٹ ایکشن میں دکھاٸی دیں گے جبکہ 68 کوچز اور آفیشلز بھی ایشین گیمز میں شرکت کرے گا۔
23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ 3 مراحل میں حصہ لے گا۔
ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ پہلے مرحلے میں 15 ستمبر کو روانہ ہوگا جبکہ پاکستانی دستہ 25 کھیلوں میں ایکشن میں دکھاٸی دے گا۔