بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 11 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈالر مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی
حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ
ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 95 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
مجموعی ملکی ذخائر 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 13 ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔