Aaj Logo

شائع 10 اگست 2023 08:22pm

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب: ایم کیو ایم اور جی ڈی اے 3 ناموں پر متفق

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 3 ناموں پر اتفاق کرلیا۔

ایم کیو ایم کے وفد کی فنشکنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہونے والے اجلاس میں نگراں سیٹ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ناموں پر ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنماؤں میں اتفاق ہونے کا ذکر کرتے ہوئے عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 نام فائنل کرلیے ہیں جس کا اعلان جلد کیا جائے گا، سندھ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہم نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کون؟ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان ناموں پرمشاورت

پرانی مردم شماری پر انتخابات نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کویقین دہانی

سندھ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے دو ناموں پر غور شروعکردیا

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کے لیے جے یو آئی اور جی ڈی اے آن بورڈ ہیں، ہم نے نام فائنل کر لیے ہیں، جلد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور وزیر اعلی سندھ کے مابین ملاقات ہوگی

جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد سندھ میں اپنی حکومت قائم کریں گے اور مشترکہ جدوجہد کرتے ہوئے اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

Read Comments