Aaj Logo

شائع 10 اگست 2023 08:27pm

مغرب میں ہم جنس پرست عورتوں کے یہاں بچوں کی پیدائش کی بلیک مارکیٹ قائم

مغرب میں بڑھتی ہم جنس پرستی کے باعث بچوں کی پیدائش متاثر ہو رہی ہے۔ کئی ہم جنس پرست خواتین اپنے طرز زندگی کے باوجود ماں بننا چاہتی ہیں۔ ان کی بچوں کی خواہش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فیس بک پر ایک بلیک مارکیٹ وجود آگئی ہے یہاں پر خواتین کو بچہ حاصل کرنے کے سستے لیکن خطرناک طریقے بتائے جاتے ہیں اور ان کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

برطانوی جریدے ”ڈیلی میل“ کے مطابق ہم جنس پرست جوڑوں میں اضافے کی وجہ سے حالیہ دہائیوں میں آئی وی ایف کے ایک راؤنڈ کی قیمت 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ طریقہ بہت سے لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں

مردانہ بانجھ پن کا باعث بننے والی 5 عامعادتیں

بیوٹی پروڈکٹس خواتین میں بانجھ پن کا باعث بن سکتےہیں

ڈائپر کے نقصانات: کیا نیپیاں مردانہ بانجھ پن کا باعث بنتیہیں

اب ہم جنس پرست خواتین کی بڑی تعداد ایک فیس بک گروپ کا رخ کر رہی ہے، جہاں مرد اپنی خدمات بہت کم یا بغیر کسی معاوضے کے دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔ لیکن اس کے سبب خواتین کا استحصال ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے غیرقانونی عطیات سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جو عورت کو بانجھ بنا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کا اثر پیدا ہونے والے بچوں پر بھی پڑتا ہے جنہیں علمی دشواریوں، دل کے نقائص اور سماعت کی کمزوری کے ساتھ ساتھ دیگر جینیاتی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ماہرین نے لوگوں پر زور دیا کہ اگر آپ والدین بننے کے خواہش مند ہیں تو کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں جو آپ کو قانونی اور سرجاری طور پر رجسٹرڈ طریقوں تک رسائی اور رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں۔

Read Comments