وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جتنے اتحاد اور محنت کی آج ضرورت ہے کبھی نہ تھی۔
وزیراعظم ہاؤس کے عملے کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک بہت اہم دن ہے، 16 ماہ تک خدمت پر سب کا مشکور ہوں، اس دوران عملے نے بھرپور معاونت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا پیارا وطن ہے، آپ سب نے دن رات قوم کی خدمت کی ہے، ہم سب مل کر قوم کی خدمت پر مامور ہیں، البتہ وقت آگیا مستقبل میں قرضوں سے نجات کا فیصلہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں، نادرا و پاسپورٹ دفاتر، تعلیمیکوٹہ
وزیراعظم کا مریم اورنگزیب سے ’پوٹھوہاری‘ میں مکالمہ، شرکاء کےقہقہے
اپنے خطاب میں وزیراعظم کا تقریب کے شرکاء سے مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں پر ملک کو چلانے کا عزم کریں، جتنے اتحاد اور محنت کی آج ضرورت ہے کبھی نہ تھی، سب کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہیے۔