Aaj Logo

شائع 10 اگست 2023 01:24pm

لاہور کے بڑے اسپتال میں جنریٹر بند، موبائل کی روشنی میں مریض کا آپریشن

لاہور: سروسز کے بعد گنگا رام اسپتال کے جنریٹرز بھی دوران آپریشن بند ہوگئے۔

گنگارام اسپتال کے جنریٹرز دوران آپریشن بند ہوئے تو ڈاکٹرز موبائل کی روشنی میں مریض کی ٹانگ کا آپریشن کرنے میں مصروف رہے جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سےڈاکٹرزکومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس ضمن میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریض کو بیہوش تو کردیا، اب وہ ہوش میں کیسے آئے گا کچھ علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور: میو اسپتال کی نرسوں کا ایم ایس آفس کے سامنےدھرنا

نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے خاتون کے بازو کے بجائے آنکھ کا آپریشنکردیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا سروسز اسپتال میں بجلی بندش کا نوٹس، انکوائریکمیٹی تشکیل

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنریٹرز کا ڈیزل انتظامیہ کی ملی بھگت سے چوری ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل سروسز اسپتال کے جنریٹرز بھی دوران سرجری بند ہوگئے تھے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Read Comments