کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں دوست نے ہی دوست کو موت کی نیند سلا دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گلفراز احمد مقتول کاشف خان کا پرانا دوست تھا۔ مقتول کاشف اور ملزم گلفراز احمد کے مشترکہ دوست عبداللہ نے کہا کہ گلفراز نے کال کر کے اپنے گھر بلایا تھا، گلفراز کے گھر پہنچے تو اس نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
مقتول کاشف خان کے والد کا کہنا ہے کہ گھر میں کاشف کی شادی کی بات چل رہی تھی معلوم نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔
مقتول کے بھائی کے مطابق ملزم دبئی میں رہتا ہے اور کراچی آتا جاتا رہتا ہے، ڈر ہے کے وہ فرار نہ ہوگیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کی فائرنگ، دبئی سے شادی کیلئے آنے والا نوجوان جاں بحق، دوستزخمی
اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ ملزم واردات کے بعد سے فرار ہے اور گھر بھی بند ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور قتل کی سازش کی دفعات کے تحت زمان ٹاون تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔