انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100انڈیکس میں 419 پوائنٹس کی کمی آگئی۔
انٹربینک میں 13 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا لین دین 287 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 294 روپے 75 پیسےپر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 47 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100انڈیکس میں419 پوائنٹس کی کمی آگئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس47 ہزار 808 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کافیصلہ
عمران کی گرفتاری کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میںتیزی
گزشتہ روز 100 انڈیکس 900 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد 48 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔