لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منظور کرتے ہوئے کارکنوں کے وارنٹ جاری کردیے۔
اس ضمن میں اے ٹی سی جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں مزید 268 ملزمان کو نامزد کیا گیا جو روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
جناح ہاؤس حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق پی ٹی آئی کا پروپیگنڈابےنقاب
9 مئی کے واقعات پر لیفٹیننٹ جنرل ، 3 میجر جنرلز ، 7 بریگیڈیئرز سمیت15 افسران کو سزائیں
فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق ملزمان سے متعلق شواہد موجود ہیں، لہٰذا پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔