چین کے صوبے سیچوان کے سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا، جس کی زد میں آکر کئی افراد طوفانی ریلے میں بہہ گئے۔
فوٹو گرافی میں مصروف درجنوں سیاح اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے سنھبل نہ پائے اور طوفانی ریلے میں بہہ گئے۔ حکام نے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
درجنوں سیاح تاحال لاپتہ ہیں جبکہ چار افراد کو بچالیا گیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق ندی میں پانی ڈیم اوورفلو ہونے پر چھوڑا گیا۔
حکام نے کہا کہ سیاحوں کو پانی چھوڑے جانے کی وارننگ کا علم نہ ہوا ہے اس وجہ سے وہ اس کی ذد میں آگئے۔