ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا گیا۔
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
جج محمد بشیر نے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔
شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر، نئی تاریخمقرر
شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا
ایل این جی ریفرنس: عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست منظورکرلی
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے سے متعلق کیسز سنتی ہے، لہٰذا نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار نہ ہونے پر یہ کیس اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان نامزد تھے جبکہ شاہد خاقان عباسی اور شریک ملزمان نے نیب ترامیم کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کر رکھا تھا۔ شریک ملزمان میں مفتی اسماعیل،عبداللہ، شیخ عمران الحق، حسین داؤد، عبدالصمد داؤد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس کیس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل حراست میں بھی رہے ہیں۔