Aaj Logo

شائع 09 اگست 2023 03:40pm

ٹماٹر سے جلد نکھارنا بہت ہی آسان

** کھانے کو ذائقہ دار بنانے والا ٹماٹر جلد کی ٹون کو بہتر کرنے اور چہرے کو نکھارنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن سی کی وافر مقدارموجود ہوتی ہے جو جلد کی رنگت کو نکھارنے میں معاون ہے۔**

ٹماٹر ایک رس دار پھل ہے جو وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرا ہوا ہے، یہ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کے علاوہ جلد کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

ٹماٹرکا باقائدہ استعمال جلد کی رنگت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ نشانات اور دانے وغیرہ بھی ختم کرتا ہے۔

ٹماٹر کا فیس ماسک

جلد کی چمک کے لئے ٹماٹر کا ماسک بہت فائدہ مند ہے۔ ٹماٹرکو میش کرلیں اور اس میں تھوڑا سا دہی ڈال ک اچھی طرح سے مکس کرلیں، آپ کا فیس ماسک تیار ہے۔

ماسک چہرے پر لگائیں اور تقریباً 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ 20 منٹ بعد اسے دھولیں نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔

یہ ماسک سورج سے متاثرہ چہرے کو چمکدار اورفیئر کردے گا۔

سورج کی تپش سے جھلسی جلد کے لیے

آپ سن ٹین سے متاثرہ چہرے کے لئے ٹماٹر اور لیموں کا رس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ کچھ ٹماٹر کاٹیں اس میں لیموں کا رس ملائیں پھر اسے چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور پھر کچھ دیر چھوڑ دیں۔

دھونے سے پہلے تھوڑا پانی لیں اور چہرے پر اچھی طرح مساج کرلیں اور دھولیں۔

حساس جلد کے لوگ یہ طریقہ نہ آزمائیں تو بہتر ہے۔

بلیک ہیڈز کے لیے

اگر آپ بلیک ہیڈز کا علاج تلاش کررہے ہیں تو تھوڑی سی ملتانی مٹی لیں اور اس میں ٹماٹر کا رس شامل کریں پھر اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔ 15 منٹ تک لگائے رکھنے کے بعد ذرا سا پانی لیں اور اچھی طرح مساج کریں اور پھر اسے نیم گرم پانی سے دھولیں۔

بلیک ہیڈز جڑ سے ختم ہوجائینگے۔

چہرے کی صفائی کے لیے

ٹماٹر کے ذریعے چہرے کی صفائی اس کے لئے آپ کو صرف دو اجزاء درکار ہوں گے، ایک ٹماٹر اور دوسرا چینی۔

ایک ٹماٹر کو کاٹیں اوراس پر ایک چائے کا چمچ چینی ڈال دیں جب وہ گھُل جائے تو اس سے اپنے چہرے پر مساج کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کی اسکن کے ڈیڈ سیلز غائب ہوجائیں گے اور جلد صاف ستھری ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں

خواتین برسات کے سہانے موسم میں جلد کو نقصان پہنچنے سے کیسے محفوظ رکھیں

گھر بیٹھے جلد کو خوبصورت بنانے کے دس آسان طریقے

گرتے بالوں کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟

چہرے کی جھریوں کے خاتمہ کے لیے

ٹماٹر کے ذریعے چہرے کی جھریاں مٹانا بہت آسان ہے۔ اس کے لئے آپ کو 3 اجزاء ٹماٹر، لیموں اور روئی درکار ہوں گے۔2 چائے کے چمچ ٹماٹر اور 2 ہی چائے کے چمچ لیموں کا رس لیں اس کو اپنے چہرے پر ایک روئی کے ذریعے مساج کریں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔

Read Comments