سری لنکا میں جاری پریمیئرلیگ کے دوران بابر اعظم کی بہترین کارکردگی کمنٹری باکس میں موجود سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجا کو اس قدر بھائی کہ وہ کرکٹرکو سراہتے ہوئے بے ساختگی میں ان سے شادی کی خواہش کااظہار کربیٹھے۔
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کے دوران بابراعظم کیلئے رمیزراجا کے یہ بےساختہ تعریفی کلمات سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور مداحوں کو محظوظ کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔
دوران کمنٹری بابراعظم کی شاندار سینچری پر تعریفوں کے پُل باندھنے والے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ لڑکا (بابراعظم ) جو بیٹنگ کررہا ہے، کی ہی کلاس اور الگ ہی معیار ہے۔ وہ ہر قسم کی اننگز میں دیرتک بیٹنگ کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: رمیز راجہ نے اپنے گانے سے سری لنکن گلوکارہ کو حیران کردیا
اسی دوران ان کی زبان پھسلی اور بولے، ’بابراعظم مجھے بیحد پسند ہیں اور میں ان سے شادی کرناچاہتا ہوں‘۔
بابر کی اس انوکھی تعریف سے شائقین کرکٹر نے خوب لطف اٹھایا اور دلچسپ تبصرے کیے۔
مزید پڑھیں: رمیز راجہ نے پینشن کیلئے پی سی بی کے آگے گٹھنے ٹیک دئیے
منفرد کمنٹری اسٹائل کے باعث شہرت رکھنے والےرمیز راجہ ہی سی بی کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے بعد کمنٹری باکس سے دورہوگئے لیکن اب ایک بار پھر شاندار واپسی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: میری جان کو خطرہ ہے اس لئے بلٹ پروف گاڑی لینا پڑی، چیئرمین پی سی بی کا انکشاف
واضح رہے کہ گال ٹائٹنز کی جانب سے 189 رنز کے ہدف کے جواب میں بیٹنگ کرنے والے بابرنے 8 چوکے اور 5 چھکے جڑتے ہوئے 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔بابر کی اننگ کی بدولت کولمبو ٹائیگرز نے گال ٹائٹنز کو شکست دی۔