معروف دانشور اور کالم نگار خورشید احمد ندیم کو قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا۔
خورشید احمد ندیم کی رحمت للعالمین (ﷺ) اتھارٹی کے چیئرمین تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید احمد کی تعیناتی وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی۔
خورشید احمد ندیم کی بطور رحمت اللعالمین اتھارٹی چیئرمین تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔
واضح رہے کہ خورشید احمد ندیم کا تعلق راولپنڈی کے نواحی گاؤں سے ہے اور آپ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
خورشید احمد ندیم نجی ٹی وی اور پاکستان ٹیلی ویژن پر علمی فکری اور سماجی موضوعات پر پروگرام بھی کرتے رہے ہیں۔
روزنامہ جنگ ، اوصاف اور روزنامہ دنیا میں مستقل کالم نگار رہے۔
ادارہ تحقیقات اسلامی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے ۔
انہیں ان کی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔