فیصل آباد میں تشدد کے دو واقعات پیش آئے ہیں، ایک واقعہ میں اجرت مانگنے والا مزدور جاں بحق ہوگیا۔
سبزی منڈی میں مزدوری کرنے والے آصف کو اجرت مانگنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
آصف کو چھ ملزمان نے ڈنڈوں سے مارا پیٹا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہوگئی۔
ٹھیکری والا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
فیصل آباد میں تشدد کا دوسرا واقعہ بھی پیش آیا۔
جس میں مقدمہ کی پیروی کرنے پر با اثر افراد نے شہری کو راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل نے واقعہ کا نوٹس لیا۔
جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان اسحاق اور مدثر کو گرفتار کرلیا۔
دوسری طرف فیصل آباد میں ڈجکوٹ روڈ پر گھر کی خستہ حال چھت گرگئی
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے۔