Aaj Logo

شائع 08 اگست 2023 05:41pm

رجنی کانت کی فلم کے اعزاز میں ملازمین کی چھٹی

تامل ناڈو اور کرناٹک کی ریاستوں میں کچھ کمپنیوں کی جانب سے بھارتی میگا اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم کے اعزاز میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم ”جیلر“ 10 اگست کو ریلیز کی جائے گیِ۔

بھارتی ریاستوں کرناٹک اورتامل ناڈو کی زیادہ ترکمپنیوں کے ملازمین نے فلم کی ریلیز کے دن چھٹی کی درخواست دی تھی۔

جس پر دو بڑی کمپنیوں نے درخواست قبول کرتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیا ہے، مختلف شہروں میں ان کمپنیوں کے دفاتر بدستور بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: رجنی کانت کے پاکستانی ہم شکل نے ’سب کو ہِلا ڈالا‘

کیا واقعی رجنی کانت سیاسی زندگی شروع کرنے والے ہیں؟

سنی دیول سیما حیدر اور انجو کی حمایت میں سامنے آگئے

سری لنکا کے دو شہری بھی فلم جیلر کا پریمیئر دیکھنے چنئی پہنچے ہیں۔

رجنی کانت کی فلم کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پرکافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار جیکی شیروف اور تمنا بھاٹیہ بھی شامل ہیں۔

Read Comments