بلوچستان اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں مردم شماری میں صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔
اسپیکر جان جمالی کی صدارت میں بلوچستان اسمبلی کا الوداعی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ہزارہ ایکسپریس حادثے اور دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور
الوداعی اجلاس میں بلوچستان کی آبادی مردم شماری میں کم ظاہر کرنے پرمذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی، قرارداد اسد بلوچ نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ مسترد کرتا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی کو 2 کروڑ سے زائد برقرار رکھا جائے۔
دوسری جانب نصراللہ زہری نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائے بغیر ہی قرارداد میں میرا نام ڈال دیا گیا، قرارداد ٹھیک کر کے دوبارہ ایوان میں پیش کی جائے۔ نصراللہ زیری نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔