لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 11 اگست تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔
چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
توشہ خانہ کیس: عمران کی اپیل سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ نے بھی نمبرلگا دیا
عمران خان کو اے کلاس دینے کا معاملہ کل تک موخر، وکلا کو ملنے کی اجازتدینے پر عدالت آمادہ
توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید کیسزا
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، آج ان کی اپیل دائر کررہے ہیں، امید ہے سزا ایک ہفتے تک معطل ہوجائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی باقاعدگی کے ساتھ عدالت پیش ہوتے رہے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے اور سزا معطل ہونے پر اتنا پر امید کیوں ہیں۔
جس پر وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آپ کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن حالات و واقعات ایسے ہیں کہ وہ پیش نہیں ہوسکتے، آپ درخواست گزار کے پروٹیکشن آرڈر جاری کریں۔
فاضل جج نے استفسار کیا کہ اس پر سرکار کیا کہتی ہے۔
جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ اس پر قانون بڑا کلئیر ہے، آپ ان کی ضمانتیں مسترد کریں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 11 اگست تک توسیع کردی۔