سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے 15 اگست کی طلبی کا سمن بھجوا دیا ہے، عثمان بزدار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ من پسند ٹھیکے کا کیس ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ من پسند ٹھیکے دینے کے کیسز میں نیب تحقیقات جاری ہیں، اور نیب نے عثمان بزدار کو 15 اگست کی طلبی کا سمن بھجوا دیا ہے۔
عثمان بزدار اثاثہ جات کیس میں آج بھی نیب کے روبرو پیش نہہوسکے
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عثمان بزدار کو 15 اگست دن 11 بجے طلب کیا ہے۔
عثمان بزدار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ من پسند ٹھیکے دینے کا الزام ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ پر بیرون ملک گندم برآمد اور تقرریاں وتبادلوں کا بھی کیس ہے۔