جہاں مون سون میں کئی لوگوں کو جلد کے روکھے پن اور بے جان ہونے کی شکایت رہتی ہے، وہیں مون سون کا موسم ختم ہوتے ہی مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
خاندان کی کسی بھی شادی منگنی یا دوستوں کی کسی ’گیٹ ٹوگیدر‘ میں جانے سے ٌپہلے اب جلد کی دیکھ بھال کرکے اسے خوب نکھاراجاسکتا ہے۔
ہیلتھ شاٹس کی ایک رپورٹ میں معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر رنکی کپور کی جانب سے جلد کی دیکھ بھال کیلئے کچھ آسان اور مؤثر تجاویز بتائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: خواتین برسات کے سہانے موسم میں جلد کو نقصان پہنچنے سے کیسے محفوظ رکھیں
گھریلو ابٹن سے جلد کو شفاف بنائیں
گھر میں اسپیشل ابٹن تیار کرنے کے 5 آسان طریقے
ان تجاویز کے استعمال سے آپ قدرتی طور پر خوبصورت جلد حاصل کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے جلد کی کلینزِنگ(صفائی) لازمی کریں،اس کیلئے رات کا وقت بہترین ہے۔
باقاعدگی سے یہ مشق کرنا جلد کو تروتازہ اور ملائم رکھتا ہے۔
ہفتے میں دو بار جلد کو ضرور ایکسفولیٹ کریں، کیونکہ اس سے جلد کے ڈیڈ سیلز کوختم کیا جاسکتا ہے۔
گرمیوں اور برسات کا گرم موسم جلد پر نشانات چھوڑ جاتے ہیں جو جلد اور اس کی ساخت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کے لئے آپ ملٹی وٹامنز سے بھرپور فیشلز کروائیں جو بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کو ختم کرتے ہیں۔
وٹامن سی سیرم جلد کے لیے بہت اچھا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف دھول مٹی سے جلد کی حفاظت میں مدد کریں گے بلکہ جلد کو چمکدار بنائیں گے۔
نمی والی جلد کے حضرات موئسچرائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں، یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔
ہائیلورونک ایسڈ، وٹامن سی اور ایلو ویرا جیسے اجزاء سے بھرپور موئسچرائزر کا انتخاب کریں جو جلد کو روشن اور ہموار بنانے میں مدد کرتا ہے۔
چہرے پر آئس کیوبز لگانا بہت سی اداکاراؤں اور انفلوئنسرز کا پسندیدہ اور آزمودہ طریقہ ہے جو آپ کی جلد کے لئے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔
ہر تھوڑی دیر بعد پانی پینا آپ کی رنگت، مہاسوں، سست پن، آنکھوں کے نیچے ہلکے، جلد پر سوزش جیسے متعدد مسائل کا مؤثر حل ہے، اور جلد کی نمی بھی برقرار رکھتا ہے۔