کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایسکچینج ایک ہزار پوائنٹس گر گئی ہے۔
منگل کے روز 100 انڈیکس میں کاروبار کا انتہائی منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 956 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 429 پوائنٹس پر آگیا ہے جو گزشتہ روز 48 ہزار 386 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروبار کے دوران ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین287.91 روپے پر بند ہوا۔
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا، امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 296 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی قرض ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 15 کروڑڈالر رہ گئے
عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید سیکڑوںروپے کا اضافہ
100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پھر نیچےآگیا
ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دےدی
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 46 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قدر 287 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوران ٹریڈنگ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا، ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 294 روپے ہوگئی تھی۔