Aaj Logo

شائع 08 اگست 2023 12:37pm

گھر سے چھپکلی بھگانے کے لیے یہ آزمودہ طریقے آزمائیں

کسی بھی گھر میں چھپکلی ہونا ایک عام بات ہے مگر اس کی موجودگی سے اکثر خواتین کو خوف محسوس ہوتا ہے۔ جس کے لیے وہ مختلف طریقے آزماتیں ہیں۔

چھپکلی ایک ایسا جاندار ہے جو خواتین کو کسی صورت پسند نہیں آتا بلکہ انہیں ڈرا دیتا ہے۔

تو کیا آپ کے گھر کی دیواروں پر چھپکلیاں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں؟

ویسے تو یہ رینگنے والا جاندار کیڑوں کو گھر کے اندر زیادہ پھلنے پھولنے نہیں دیتا تاہم یقیناً بیشتر افراد اسے اپنے گھر میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

تو اگر آپ انہیں گھر سے دور بھگانا چاہتے ہیں تو چند آسان طریقے آزما سکتے ہیں۔

پرندوں کے پر

چھپکلیوں کو پرندوں سے بہت ڈر لگتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پرندے انہیں کھاجاتے ہیں۔اگر آپ پرندے کے پَر گھر میں لٹکادیں گے تو چھپکلیوں یہی سمجھیں گی کہ پرندے کہیں نزدیک موجود ہیں اور وہاں سے دم دبا کربھاگ جائیں گی خاص طور پر مور کے پر لوگ گھروں کی دیواروں کے ساتھ لگا دیتے ہیں جو دیکھنے میں بھی خوشنما دیکھائی دیتے ہیں اور چھپکلیوں سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے۔

انڈے کا چھلکا

اگلی بار جب بھی آپ انڈہ بنائیں تو اس کا چھلکا نہ پھینکیں بلکہ اسے کچن میں کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں چھپکلیاں آتی ہوں۔انڈوں کے چھلکے کی بُوانہیں بالکل اچھی نہیں لگتی اور وہ اس سے دور بھاگتی ہیں۔

مزید پڑھیں

بارش کے بعد نکلنے والے یہ کیڑے اب آپ کو کبھی پریشان نہیں کریں گے

ریشم کے کیڑوں کی غذا میں تبدیلی، معمول سے دگنا مضبوط ریشم تیار

مکھیوں سے جان چھڑانے کا زبردست طریقہ

لہسن

آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ لہسن کی وجہ سے بھی آپ چھپکلی کو گھر سے بھگا سکتے ہیں۔ایسی جگہیں جہاں سے چھپکلیوں کے آنے کے امکانات ہوتے ہیں وہاں پر لہسن لٹکادیں، یہ کبھی بھی گھر کے اندر نہیں آئیں گی۔

Read Comments