پشاور: خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کا مستقبل کا فیصلہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، نئے وزراء کے لئے نیوٹرل افراد کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ درای ادا کر سکیں۔
اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ نگران کابینہ کے 4 وزراء کے علاوہ باقی سب تبدیل ہوں گے لیکن اب ذرائع سے اطلاعات آرہی ہیں کہ پوری کابینہ تبدیل کی جائے گی جس کے لئے نام فائنل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا مردم شماری کے نتائج کو پرکھنے کیلئے کمیٹیتشکیل دینے کا فیصلہ
’ایک بار تعیناتی کے بعد نگراں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کی کوئی گنجائشنہیں‘
نگراں حکومت الیکشن عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرے، الیکشن کمیشنکا محسن نقوی کو خط
نگراں وزیر اطلاعات کے رویے کے خلاف نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوخط
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی بھی تبدیلی کی خبریں آرہی ہیں اور اس ضمن میں کہا جا رہا ہے کہ گورنر کے لئے غیر سیاسی امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔