امریکا میں اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے آٹو گراف لینے والے خاکروب کو مہنگی قیمت چکانی پڑ گئی۔
برطانوی ذرائع کے مطابق خاکروب نے اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی ’’ورلڈ چیمپئن‘‘ کا نعرہ لگایا اورآٹو گراف کیلئے ارجنٹائن کے ورلڈ کپ کے فاتح لیونل میسی کی طرف اپنی شرٹ پھینک دی۔
کلب کی انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے خاکروب کو فوراً ملازمت سے فارغ کردیا۔
خاکروب کا کہنا ہے کہ وہ انٹر میامی کی سخت پالیسیوں اور قانون سے واقف تھا۔
قانون کے مطابق کلب کے ملازمین اور باہر سے لائے جانے والے ملازمین پر پابندی ہوتی ہے کہ وہ فٹبالرز کو ہرگز پریشان نہیں کریں گے اور ان سے کسی قسم کی تصویر، آٹوگراف وغیرہ کا مطالبہ نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: لیونل میسی سال کے بہترین کھلاڑی قرار
لیونل میسی نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی
لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا
سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے کلب کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کارروائی کو سخت قرار دیا۔
ٖمقبولیت کے باعث لوگ لیونل میسی کو دیکھنے کے لیے کلب کے اسٹیڈیم کے باہر گھنٹوں لمبی قطاروں میں انتظار کرتے ہیں۔