وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ختم ہوگیا، چینی سرمایہ کاری سے ملکی معاشی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے۔
اسلام آباد میں چین کی کمپنیوں اور بینکوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان اور چین میں بہترین منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں چین کا کردار قابل تحسین ہے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے پر روزگار کے مواقع فراہم ہوئے، چین کی کمپنیوں نے سی پیک میں 30 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔
یہ بھی پڑھیں:
معیشت بحالی پر وزیر اعظم کی اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف بھیشامل
آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام، اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد ملےگی، وزیراعظم
سی پیک نے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کو نئی جلا بخشی، چینی نائبوزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کی قیادت میں چین کی کمپنیوں نے بھی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، ایس آئی ایف معاشی ترقی کا روڈ میپ ہے، البتہ میں یقین دلاتا ہوں مشکل وقت ختم ہوگیا ہے۔