پاکستان میں ملبوسات کا فیشن بہت عروج پر ہے، آئے دن نت نئے فیشن ٹرینڈز لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے ہیں۔
پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے گزشتہ برسوں کے دوران بہت ترقی کی ہے جس میں روایتی اور جدید اسٹائلز کا ایک دلچسپ امتزاج موجود ہے۔
پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نے ان نئے فیشن ڈیزائنز کو ماہرانہ انداز میں تیار کیا جو لوگوں نے بہت پسند کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: سال 2023 کے مقبول ترین فیشن ٹرینڈز
ندی نالوں کے کنارے پائے جانیوالے پودے سے جدید فیشن کے کپڑے تیار کیے جائیں گے
’برائیڈل حجاب‘ تیزی سے مقبول ہوتا ہوا فیشن ٹرینڈ
پاکستان کے لوگوں میں روایتی لباس ایک خاص مقام رکھتا ہے، شلوار قمیض کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس میں رنگ اور ڈیزائن کو مختلف شکل میں خوبصورتی سے تیار کیا جاتا ہے۔
ہاتھ سے تیار کردہ ملبوسات کی واپسی پاکستان کے سب سے اہم فیشن رجحانات میں سے ایک ہے۔
ان میں مِرر ورک (شیشے کا کام) کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے جو پاکستانی ثقافت کی عکاسی کر رہے ہیں۔
بلوچی فراکس اور سندھی اجرک کو آج بھی کلاسیکل سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان فیشن انڈسٹری نے مشرقی اور مغربی ٹرینڈز کے امتزاج کو اپنایا ہے۔ جدید فیشن، ڈیزائن اور کٹس کو ڈیزائنرز نے ملا کر اسٹائلش اور خوبصورت بنا دیا۔
جینز کے ساتھ پہنی جانے والی روایتی کرتی ہو یا شادی کا گاؤن، یہ خواتین کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں۔
پاکستان میں شادیوں کی تقریبات میں دلہن کا ڈریس اس تہوارمیں اہم کردارادا کرتا ہے۔ اگرچہ سرخ لال رنگ اور سونے کے زیورات روایت میں ہیں، لیکن اب دلہنیں پیسٹل شیڈزپہننا بھی پسند کررہی ہیں۔
پاکستانی دلہن کے ملبوسات میں لہنگے، غرارے اور شرارے ہیں جنہیں عمدہ سجاوٹ سے تیار کیا جاتا ہے۔
پاکستانی فیشن انڈسٹری کے قدیم اور جدید اسٹائلز کے امتزاج نے نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھرکے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔