ملک میں صحت مند غذا کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت اب ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ اپنے تیار کردہ مینیو میں غذائی تفصیلات بھی درج کریں۔
مزید پڑھیں جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل
حکومت پاکستان کی جانب شروع کی گئی نئی مہم کے تحت اب سے ہوٹل اور ریسٹورنٹس اپنے کسٹمرز کو مینیو کی غذائی تفصیلات بتانے کے بھی پابند ہوں گے۔
حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام میں آگاہی بیدار کرناہے کہ وہ جو کھانا وہ کھا رہے ہیں، اس میں کتنی غذائیت ہے۔
مزید پڑھیں کیلوریز کا تعین کرنے والا انوکھا نیکلس
وزیراعظم کے ’اسٹریٹجک ریفارمز انیشیئیٹو‘ کی جانب سے ”صحت مند غذا، تندرستی سدا“ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھرکے 500 سے زائد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے مینیو میں ہر کھانے کے سامنے کیلوریز کی تعداد بھی لکھی جائے گی۔
اسٹریٹجک ریفارمز انیشیئیٹو کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ مہم کے ذریعے عوام کو صحت مند غذا کی افادیت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بازار میں دستیاب کھانوں میں پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی اور دیگر غذائی اجزاء کی مقدارظاہر کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔