لاہور کی بینکنگ عدالت نے نجی بینک کی درخواست پر 6 ڈیفالٹر شہریوں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی بینکنگ عدالت نمبر 3 کے جج نے نجی بینک کی درخواستوں پر نیلامی کا حکم دیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ شہری عبدالرشید بٹ 18 لاکھ 69 ہزار روپے، محمد خان، محمد ریاض، فریاد احمد، ظفر اللہ خان 8 لاکھ 35 ہزار کے نادہندہ ہیں، عدالتی ڈگریوں کے باجود شہریوں نے بینک کی رقم ادا نہیں کی، رقوم کی واپسی کیلئے ڈیفالٹرز کی رہن شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
بینک سے 50 ہزار یا اس سے زائد تک نکلوانے والوں کیلئے بڑی خبر
گورنراسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
وفاقی حکومت کا سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ
بینکنگ کورٹ نے شہری عبدالرشید کی 5 مرلے جائیداد 9 اگست جب کہ محمد خان، ریاض، فریاد اور ظفر اللہ کی 68 کنال جائیداد 15 اگست کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے نیلامی کی ذمہ داری ادا کرنے والے وکلاء معاذ سجاد اور یاسین قادری نے نیلامی کا شیڈول عدالت میں پیش کیا تھا۔