Aaj Logo

شائع 07 اگست 2023 09:54am

بھارتی خلائی مشن سے لی گئی چاند کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

Welcome

بھارت کے تیسرے چاند مشن چندریان 3 کے چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہونے کے ایک دن بعد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اتوار کو چاند کی ایک ویڈیو جاری کی جسے وہاں پہنچنے والے چندریان-3 نے دیکھا ہے۔

بھارتی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2023 کو چندریان 3 خلائی جہاز نے چاند کو اس کے مدار میں داخل کرنے کے دوران دیکھا تھا۔

یہ ویڈیو خلائی ایجنسی کی جانب سے اتوار کی رات دیر گئے ہونے والی دوسری بڑی مشق سے چند گھنٹے قبل جاری کی گئی تھی۔

اسرو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیونر آربٹ انجکشن (ایل او آئی) ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے قریب کیا گیا تھا، جس سے خلائی جہاز کو چاند کے مستحکم مدار میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2023 کو ستیش دھون خلائی مرکز سے ایل وی ایم -3 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا چندریان -3 زمین اور چاند کے درمیان خلا میں 3 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکا ہے۔

چندریان 3 نے یکم اگست کو زمین کے گرد اپنا مدار مکمل کرتے ہوئے چاند کی طرف اپنا ٹرانس لیونر سفر شروع کیا تھا۔

Read Comments