ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کو ٹوئٹر پر جاری کسی پوسٹ کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا ہے، ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) ان کا مقدمہ لڑے گا اور قانونی معاملات کے بل کی ادائیگی بھی کرے گا۔
ایلون مسک نے ہفتہ کو ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’اگر اس پلیٹ فارم پر کسی چیز کو پوسٹ کرنے یا پسند کرنے کی وجہ سے آپ کے آجر نے آپ کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا ہے تو ہم آپ کے قانونی بل کو فنڈ دیں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ بلوں کی فنڈنگ کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
مسک نے بعد میں ایک پوسٹ کے جواب میں کہا کہ ’اور ہم صرف مقدمہ ہی نہیں کریں گے، بلکہ یہ عمل انتہائی بلند آواز ہوگا اور ہم کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی نہیں چھوڑیں گے‘۔
میٹا کی جانب سے ”تھریڈز“ لانچ کئے جانے کے بعد کمی صارفین کی تعداد میں کمی ریکارڈ کرنے والے ”ایکس“ کے صارفین میں اب خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو 540 ملین سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
ٹوئٹر نے 17 سال بعد اپنا نام اور لوگو تبدیل کردیا ہے، اس کے نئے ارب پتی مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ”ایکس“ رکھتے ہوئے جولائی میں ایک نئے لوگو کی رونمائی کی۔