Aaj Logo

شائع 06 اگست 2023 11:25am

سسرالیوں کے غیر انسانی سلوک کا شکار خاتون انصاف کی منتظر

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے گاؤں دیسال میں سسرالیوں کے غیر انسانی سلوک کا شکار خاتون انصاف کی منتظر ہے۔ ثوبیہ کے گھر والے کہتے ہیں گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں دیسال میں خاتون کے ساتھ سسرالیوں کے غیر انسانی سلوک سے انسانیت بھی شرما گئی۔

سات سال قبل حمید نامی شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ثوبیہ بی بی پر تشدد کی کہانی دو ہفتے قبل منظر عام پر آئی تھی۔

ثوبیہ کے بھائی نے آج نیوز کو بتایا کہ دیسال گاؤں میں ایک شادی کے دوران انھیں معلوم ہوا تھا کہ سسرال والوں نے 6 ماہ سے ثوبیہ کو جانوروں کے باڑے میں بند کر رکھا ہے۔

اسپتال میں داخل ثوبیہ کا کہنا ہے کہ تشدد کرکے اُسے جانوروں کا کھانا کھانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

ثوبیہ کے گھر والوں کے مطابق پولیس نے تشدد کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار تو کرلیا مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

Read Comments