امریکا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید کی سزا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں۔
ترجمان میتھیو ملر نے کہا سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جمہوری اصولوں کا احترام لازم ہے۔